ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدرامیا کے دوسرے فرزند یتیندرا سیاسی میدان میں

سدرامیا کے دوسرے فرزند یتیندرا سیاسی میدان میں

Mon, 22 Aug 2016 20:41:22    S.O. News Service

بنگلورو22؍اگست(ایس او نیوز)وزیر اعلیٰ سدرامیا کے بڑے فرزند راکیش سدرامیا کی ناگہانی موت کے بعد اب سیاسی میدان میں ان کی جگہ پر کرنے کیلئے چھوٹے فرزند ڈاکٹر یتیندرا میدان میں اترے ہیں۔ پیشہ کے اعتبار سے ایک میڈیکل ڈاکٹر یتیندرا نے اس سے پہلے سرگرم سیاست میں آنے سے گریز کیا تھا، تاہم راکیش کی ناگہانی موت کے سبب انہوں نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ سدرامیا کے خاندان والوں کی خواہش پر یتیندرا نے سرگرم سیاست میں آنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ بڑے بھائی راکیش کی طرف سے جو سماجی خدمات انجام دی جارہی تھیں ان ذمہ داریوں کو یتیندرا نے آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے۔ یتیندرا نے کہاکہ سدرامیا اور راکیش کے حامیوں اور پیرو کاروں کی بدولت ہی یہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے، ان لوگوں کو پیچ راستے میں چھوڑ دینے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بھی یتیندرا سے کہا ہے کہ وہ راکیش کی جگہ لے کر سیاسی میدان میں آگے بڑھیں۔ یتیندرا نے سدرامیا کے انتخابی حلقہ ورونا کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اگلے دو چار دنوں کے اندر یتیندرا ورونا حلقہ کے مختلف ترقیاتی کاموں کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ یتیندرا اب تک اپنے میڈیکل کیریئر پر خاص توجہ دے رہے تھے، اور عوامی محاذ پر وہ کبھی نظر نہیں آئے ، تاہم پچھلے دو دنوں سے یتیندرا ورونا حلقہ کے عوام کے درمیان نظر آرہے ہیں۔راکیش سدرامیا کے دوستوں اور پارٹی کارکنوں سے اپنا تال میل بڑھا رہے ہیں۔ یتیندرا کہتے ہیں کہ فی الوقت سرگرم سیاست میں داخلہ لینے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لیکن خاندان کی طرف سے یہ دباؤ ضرور ہے کہ وہ سرگرم سیاست کا حصہ بنیں۔ اس سلسلے میں وہ غور وخوض کے بعد فیصلہ لیں گے۔


Share: